بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں ترجیحی اقلیتی نشستوں کااعلان کر دیا

 

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات میں کامیابی کے تناسب سے قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی میں ترجیحی اقلیتی نشستوں کااعلان کردیا  ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی10 میں سے 7 اقلیتی نشستوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق مسلم لیگ(ن)4 اقلیتی نشستیں لینےمیں کامیاب ہوگئی جبکہ پیپلزپارٹی کو 2اورایم کیوایم کوایک نشست ملی ہے۔
مسلم لیگ(ن)کےکھیسومل کھئیل داس،درشن ، نیلسن عظیم ،ن لیگ کےاسفن یاربھنڈارا، پیپلزپارٹی کے رمیش لعل اورنویدعامر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے جبکہ ایم کیوایم کی جانب سےموہن منجیانی رکن قومی اسمبلی بن گئے۔
اس طرح خیبرپختونخوااسمبلی میں خواتین کی5مخصوص نشستوں کےنوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں ،کےپی کے مسلم لیگ(ن)اورجےیوآئی کوخواتین کی 2،2نشستیں اورپیپلز پارٹی کوخواتین کی ایک مخصوص نشست الاٹ کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی ثوبہ شاہداورشہلابانو،پیپلزپارٹی کی نیلوفربابر اورجےیوآئی کی ریحانہ اسماعیل اورعاصمہ عالم رکن کےپی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کامعاملہ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہے ،خیبرپختوانخوا اسمبلی کی 26 نشستیں،21خواتین کی مخصوص نشستوں کافیصلہ ہونا باقی ہے۔