لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سپیکرچودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بچہ حکمران انتقامی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ چودھری پرویز الہٰی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے ساتھ تعینات اسمبلی افسروں اور اہلکاروں کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں کا اصل رنگ عوام کے سامنے آرہا ہے، بچہ حکومت کی ایک اور بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی۔ چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آرہا ہے، جو عوام بھول چکے تھے، بچہ حکمران انتقامی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
شریفوں کا اصل رنگ عوام کے سامنے آرہا ہے، پرویز الٰہی








