بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بالی ووڈ کے معروف ترین فلم ڈائریکٹر انتقال کر گئے

بالی وڈ انڈسٹری کے نامور فلم ڈائریکٹر کمار شاہانی83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے ، انہیں طبیعت خراب ہونے پر کولکتہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

83 سالہ کمار شاہانی انڈین پیرالل سینما کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کو مایا دھرپن (1972)، ترنگ (1984)، گتھا (1989) اور قصبہ (1990) جیسی بہترین فلمیں دیں۔

وہ 7 دسمبر 1940 کو پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیوٹ آف انڈیا میں تعلیم حاصل کی۔

فلم ’مایا دھرپن‘ پر انہیں 1973 میں بہترین فیچر فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ ان کا فلمسازی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔