بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا خاتون پولیس افسر شہربانو کو خراج تحسین

لاہور(ممتازنیوز )نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نےخاتون پولیس افسر شہربانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اے ایس پی گلبرگ شہربانونقوی نے بہادری ، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا،شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا،شہربانو آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے دباﺅ  تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا ،توقع کرتی ہوں کہ پولیس فورس کا ہر فرداسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔