بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لنکا ٹی 10 کا افتتاحی ایڈیشن دسمبر 2024 میں کھیلا جائے گا

 

سری لنکا ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 12 دسمبر سے 22 دسمبر 2024 تک کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 2023 میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم اب یہ رواں سال کے اختتام پر منعقد ہوگا۔ سری لنکا ٹی 10 لیگ میں سری لنکا کے سرکردہ کرکٹ ستاروں کے ساتھ ساتھ دنیا کے معروف کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایکشن سے بھرپور یہ مقابلہ ملک کے ذہین ترین نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل ملنے اور کھیلنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ٹورنامنٹ میں مردوں کی 6 ٹیمیں علاقائی کرکٹ مراکز کی نمائندگی کریں گے۔ ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے۔ یہ میچ سری لنکا کے اہم بین الاقوامی کرکٹ مقامات پر دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔