بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران حکومت کوگرانے کی ساز ش بلاول ہائوس میں تیارہوئی ،بلاو ل نے تسلیم کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماءاورسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی گزشتہ روز کی تقریرپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بلاول نے خود ہی تسلیم کرلیاہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف سازش بلاول ہائوس میں تیارہوئی تھی ،

پیرکواپنے ٹوئٹرپیغام میں انہوں نے کہاکہ بولنے سے پہلے بلاول کو سوچنا چاہئیے! یہ کہہ کر کہ سازش بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی وہ سازش ہی تسلیم نہیں کررہا بلکہ یہ حقیقت بھی مان رہا ہے کہ ڈیڈی آصف زرداری کی رہائشگاہ امریکی سازش کی مرکزی کمان گاہ تھی کیونکہ امپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے گزشتہ روز کہاتھاکہ عمران خان کے خلاف سازش امریکہ میں نہیں بلکہ بلاول ہائوس میں تیارہوئی۔