اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اکبرایس بابر نے کہاکہ ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے ،پیر کواپنے بیان میں اکبرایس بابر کاکہناتھاکہ ساڑھے آٹھ لاکھ (850,000) پی ٹی آئی ممبران میں سے نو سو چالیس (940)، یعنی صفر اعشاریہ ایک ایک یا 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انڑا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔اب آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔کل مورخہ 5 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تازہ ترین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا جائے گا۔
اکبرایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کااعلان








