بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدارتی امیدوار کے انتخاب کیلئے ہر قسم کاتعاون کریں گے،بی اے پی کی حکومتی وفد کو یقین دہانی

اسلام آباد (ممتاز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ملاقات چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے چیمبر میں ہوئی سینیٹر اسحاق ڈار، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، خورشید شاہ، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ وفد میں شامل تھے۔
چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی، پرنس احمد عمر اور سینیٹر محمد عبدلقادر بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے وفد میں شامل تھے۔حکومتی مذاکراتی وفد نے صدارتی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی سے  حمایت کی درخواست کی،بلوچستان عوامی پارٹی نے وفد کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ صدارتی امیدوار کے انتخاب کیلئے ہر قسم کاتعاون کریں گے۔