بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوامی جمہوریہ چین کی اسٹینڈنگ کمیٹی آف پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی ایاز صادق کوسپیکرمنتخب ہونے پرمبارکباد

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک )عوامی جمہوریہ چین کی اسٹینڈنگ کمیٹی آف پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ک قومی اسمبلی آف پاکستان کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ژاؤ لیجی نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاک-چین بے مثال دوستی دونوں دوست ممالک کے عوام کے دلوں میں پانے جانے والے محبت و احترام کے رشتے کی عکاسی ہے،چین اور پاکستان ایک دوسرے کے بااعتماد اور مخلص دوست ہیں، دونوں دوست ممالک ایک دوسرے کے ہر دکھ درد میں شریک ہیں اور ہر مشکل کے ساتھ ہیں، بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال دونوں ممالک کے مابین آہنی دوستی کے کو متزلزل نہیں کر سکتی،پاکستان اور چین کے بنیادی مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز کانگریس نے کہاکہ دونوں دوست ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں،انہوں نےچین اورپاکستان کی قومی اسمبلی کے مابین تعاون اور عوامی روابطوں کو مزید فروغ دینے، دونوں دوست ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک میں پائے جانے والی سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئےاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس ژاؤ لیجی کا شکریہ ادا کیا۔