اسلام آباد(ممتازنیوز)خیبرپختوااسمبلی میں ہراسگی کا نشانہ بننے والی مسلم لیگ(ن) کی رکن ثوبیہ شاہد کے قومی اسمبلی میں مخصوص نشست ملنے کے بعد صوبائی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کاامکان ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے قومی اسمبلی میں خیبر پختون خوا کی خواتین کی 8 مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کیاان خواتین میں ثوبیہ شاہد بھی شامل ہیں، صوبائی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں بدتمیزی کاسامناکرناپڑا تھا ۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے لیے ثوبیہ شاہد ووٹ ڈالنے کیلئے اٹھیں تو گیلریز سے کارکنان نے جملے کسے جس پر صوبیہ شاہد نے علی امین گنڈاپور کو بھی شکایت کی، خاتون رکن اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ کو حکومتی کارکنان کے نعروں کی شکایت کی تھی۔
ثوبیہ شاہد کے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کاامکان








