بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کابینہ میں شامل وزراء آج حلف اٹھائیں گے، گورنر ہاؤس میں انتظامات مکمل

لاہور(ممتازنیوز)پنجاب کی 16رکنی کابینہ آج شام چار بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی

مریم اورنگزیب پلاننگ،سپیشل انیشی ایٹو سی ایم سیکرٹریٹ، ماحولیات، جنگلات اور وائلڈ لائف کی وزیر ہوں گی
عاشق حسین کرمانی زراعت کے وزیر ہونگے، کاظم پیر زادہ ایر ی گیشن کے وزیر ہوں گے
عمران نذیر پرائمری ہیلتھ کے وزیر اورسپیشلائزڈ ہیلتھ کے وزیر خواجہ سلمان ہونگے

طاہر خلیل سندھ انسانی حقوق کے وزیر جبکہ رمیش اروڑا اقلیتی امور کے وزیر ہونگے

ایجوکیشن کے وزیر رانا سکندر حیات، لوکل گورنمنٹ کے ذ یشان رفیق وزیر ہوں گے

مواصلات وتعمیرات کے وزیر صہیب بھرتھ،عظمی بخاری کو وزیر اطلاعات کاقلمدان سونپا جائیگا

مائن اینڈ مرل کے وزیر شیر علی گورچانی،بلال یاسین وزیر خوراک ہوں گے

فیصل کھوکھر سپورٹس اورٹرانسپورٹ کے وزیر بلال اکبرہوں گے

ق لیگ کے چوہدری شافع حسین وزیر صنعت وتجارت ہونگے
کابینہ میں مزید چار وزرا آئندہ چار وز میں حلف اٹھائیں گے،ایس اے پی ایم اور ایڈوائزر بھی شامل کیے جائیں گے

پرویز رشید پولیٹیکل اینڈ کلچرل افیئرز کے ایڈوائزرہوں گے
رانا ثناء اللہ آج فیصلہ کرینگے کہ وہ قومی اسمبلی کاضمنی الیکشن لڑیں گے یا صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اسکے بعد انکا فیصلہ کیا جائیگا
محکمہ داخلہ کاقلمدان مریم نواز پنے پاس رکھیں گی