بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی سرائیکی کلچراور سرائیکی اجرک ڈے پر مبارکباد

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سرائیکی کلچراور سرائیکی اجرک ڈے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ سرائیکی وسیب کے تمام رنگ خوبصورت اور منفرد تہذیب وتمدن کے امین ہیں،بدھ کووزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ سرائیکی زبان ڈاڈھی مِٹھی زبان ہے ،سرائیکی زبان جنوبی پنجاب ہی نہیں، بلوچستان اور بھارت میں بھی بولی جاتی ہے ادب، شاعری اور موسیقی میں سرائیکی اور اس سے وابستہ اہل علم وقلم کا بڑاحصہ ہے:سرائیکی کلچر، تہذیب وتمدن دریائے سندھ کی ہزاروں سال قدیم تہذیب سے جڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ حضرت بہاﺅالدین ذکریا، حضرت شاہ رکن عالم،خواجہ غلام فرید،محمد سلمان تونسوی،سخی سرور،شاہ شمس تبریزجیسے بزرگان دین اور صوفیا نے سرائیکی زبان کی شان بڑھائی ،پاکستان کے ہر خطے کی تہذیب اور ثقافت کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں جنوبی پنجاب اور یہاں کی ثقافت ، فنون وادب کی ترقی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے ہماری حکومت تمام علاقوں اور خطوں کی مقامی زبان، ادب اور ثقافت کو مزید فروغ دے گی۔