صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوابی اسلام آباد کے قریب ہے جب میں کال دوں گا ، صوابی کے باشعور اور دلیر نوجوانوں کو اسلام آباد میں ملنا چاہتا ہوں۔
صوابی میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیے صوابی کے عوام اسلام آباد آئیں اور جو نہیں نکل سکتا وہ صوابی میں رہ کر احتجاج کریں اور کیں امپورٹڈ حکومت نامنظور۔
انہوں نے کہا کہ میں آزاد پاکستان جب کہ میرے والدین غلامی کے دور میں پیدا ہوئے، لاکھوں لوگوں نے انگریزوں کی جنگوں میں قربانیاں دی لیکن کبھی کسی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
عمران خان نے کہا کہ جب پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں مدد کی تو 80 ہزار سے زائد لوگوں نے اس میں قربانیاں دیں، سب سے زیادہ خیبر پختون خوا کے لوگوں نے قربانیاں دی لیکن کیا کسی نے اس کا شکریہ ادا کیا، کیا امریکہ نے کہا کہ آپ کی قربانیوں کا شکریہ؟
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے آوازیں اٹھیں کہ پاکستان کی وجہ سے افغانستان میں جنگ نہیں جیتی، میرے پاکستانیوں یہ یاد رکھو غلاموں کی کبھی عزت نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی صورت چوروں اور غلاموں کی حکومت کو منظور نہیں کریں گے۔
کسی صورت چوروں اور غلاموں کی حکومت کو منظور نہیں کریں گے، عمران خان








