بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی بورڈ میٹنگ آئندہ ہفتے، محسن نقوی پاکستان کی نمائندگی کرینگے

کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین محسن نقوی آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گے، یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، وہ آئی سی سی اور مختلف بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

چیف ایگزیکٹیو کمیٹی میں سلمان نصیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذمے دار ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی بورڈ کوآئندہ برس کی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کریں گے۔ چند دن پہلے آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان بھی کراچی اور پنڈی میں اس حوالے سے اہم شخصیات سے ملاقات کرچکے ہیں۔