اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ملاقات کی،ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے، سابق نگران وزیر خارجہ نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیش رفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفننگ دی،وزیراعظم نے بطور نگران وزیر خارجہ ، جلیل عباس جیلانی کی خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات








