لاہور(ممتازنیوز)مخدوم احمد محمود کودوبارہ گورنرپنجاب مقررکئے جانے کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق مخدوم احمد محمود جمعہ کو لاہور میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹوکے ہمراہ تھے اور اس با ت کاقوی امکان ہے کہ انہیں دوبارہ گورنرپنجاب تعینات کیاجائے گا، واضح رہے کہ مخدوم احمد محمود کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ اس سے پہلے مسلم لیگ فنکشنل میں شامل تھے۔ وہ دسمبر 2012 سے جون 2013 تک پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں۔ اسی طرح وہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ ف کی طرف سے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔
مخدوم احمد محمود کودوبارہ گورنرپنجاب مقررکئے جانے کا امکان








