بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کا ماحولیاتی، جنگلی حیات، جنگلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ممتازنیوز )پنجاب حکومت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تاریخ کا سب سے بڑا ماحولیاتی، جنگلی حیات، جنگلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ،،اس حوالے سےپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

سینئر وزیر  نے صوبہ پنجاب کو سموگ فری بنانے، ڈسپوزیبل پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لئے پلان کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئےصوبہ پنجاب اور لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے اور ائیر کوالٹی بہتر بنانے کے لئے نجی شعبے کے اشتراک سے پلان بنانے کی منظوری دی۔

ماحولیات کے لئے ایڈوائزری کونسل کا قیام، نجی شعبے کی نمائندگی اور مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے

نجی شعبے اور متعلقہ فریقین کے نمائندوں کی شمولیت سے کونسل ماحولیاتی بہتری کے لئے مشترکہ بنیادوں پر کام کرے گی

پلاسٹک کے تھیلے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی اشیاءکے تدارک کے لئے فریقین سے مشاورت کے عمل کا آغازکیاجائے گا۔

مریم اورنگزیب نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو فعال بنانے اور ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاربن کریڈٹس اور کاربن فنانسگ کا مکمل سٹرکچر فاسٹ ٹریک پر تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب فارسٹ ایکٹ کو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے کرانے کی بھی منظوری، پنجاب میں جانوروں کی اقسام، تعداد اور علاقوں کا مکمل ڈیٹا جمع کیاجائے گا

بقاءکے خطرات کا شکار جانوروں کی افزائش اور ان کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،ماحولیاتی تحفظ کے لئے دریا کنارے دلدلی یا مرطوب علاقوں (Wetlands) کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات بھی پلان میں شامل ہیں۔

صوبہ پنجاب میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے، موجودہ جنگلات کے تحفظ کے لئے قانون سازی کے علاوہ انتظامی اقدامات کئے جائیں گے

ماہی گیری اور مچھلیوں اور جھینگوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے خصوصی پلان کی تیاری پر کام شروع کرنے،لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا

محکمہ وائلڈ لائف کو جدید معیار اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی منظوری کے ساتھپنجاب کی پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیوز بنانے کا فیصلہ جبکہ پہلی وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس بنانے ،وزیراعلی کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دے دی گئی

تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت سے متعلق مضامین بھی شامل کرنےبھی کا فیصلہ کیاگیاجبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پرائمری، سکینڈی اور ڈگری پروگرام شروع کئے جائیں گے

اجلاس میں سیکریٹری ماحولیات، سیکریٹری وائلڈ لائف، ڈی جی فشریز سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔