بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔

’نجی ٹی وی کے مطابق جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے روز میں سرانجام دیا۔

جیمز اینڈرسن نے ان 700 وکٹوں میں سے 434 وکٹیں اپنے ہوم گراؤنڈ جبکہ 266 وکٹیں دیگر ممالک میں میچز کے دوران حاصل کیں۔

ان کا ڈیبیو مئی 2003 میں لارڈز میں زمبابوے کے خلاف ہوا تھا، جس میں انہوں نے تیسرے اوور کے دوران اوپنر مارک ورمولین کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔

22 سالہ کیریئر کے دوران جیمز اینڈرسن کے لیے سب سے کامیاب سال 2010 رہا جب انہوں نے 57 وکٹیں لیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے فاسٹ باؤلر ہیں تاہم کرکٹ میں مجموعی طور پر جیمز اینڈرسن وہ تیسرے باؤلر ہیں جنہوں نے 700 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے سابق اسپن بولر متیھا مرلی دھرن 800 جبکہ آسٹریلیا کے آنجہانی اسپن بولر شین وارن 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں موجود ہیں۔