بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف کی آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ منتخب ہونے پر مبارک باد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہونگے،امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے،وزیرِ اعظم. اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔