بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر سردار ایاز صادق کی آصف زرداری کو صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری کا دوسری بار صدر منتخب ہونا ان پر قومی اسمبلی، سینٹ آف پاکستان اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق، مخلص، مدبر اور زیرک سیاسی رہنما ہیں، نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا، انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر آصف زرداری جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں۔