کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے یورپین یونین کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں تھومس ڈائلر، ڈلارڈ ٹیلانے اور پولیٹیکل آفیسر سمیت دیگر موجود تھے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تجارتی فروغ اور جی ایس پی پلس سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں یورپین یونین کے وفد نے بریفنگ دی کہ ٹیلنٹ پارٹنرشپ پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں، جس کے تحت گروپ ممالک میں تارکین وطن کی آمد رک سکے گی، ہنرمند نوجوانوں کو گروپ ممالک میں روزگار کے لیے بھیجا جائے گا۔
In meeting with Sindh CM Syed Murad Ali Shah @SindhCMHouse today Thomas Seiler 🇪🇺 Chargé d’Affaires @92_seiler discussed GSP+, TIC in Sindh and labour rights. This year 🇪🇺 & 🇵🇰 are also celebrating 60 years of strong relationship. #EUPK60 pic.twitter.com/1CZrV2MRCt
— EUPakistan (@EUPakistan) May 17, 2022
وفد کی جانب سے بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس گروپ میں ایشیا، افریقا کے کچھ ممالک اور فرانس شامل ہو گا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ فش ہاربر اتھارٹی کو ہم اپ گریڈ کررہے ہیں، اس قسم کے منصوبوں کیلئے بہترین سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، جس سے پاکستان کی تجارت کو بہت فائدہ ہوگا، سندھ حکومت چائلڈ لیبر کے خلاف اہم قانون سازی اور اقدامات کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کیلئے پروڈکشن سسٹم بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، جی ایس پی پلس کیلئے پاکستان کو اپنی مصنوعات کے معیار بہترین کرنا ہوگا۔









