بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملالہ یوسفزئی نے پشاور کے عرب شاہ کو 4 گاڑیاں کیوں دیں؟

گزشتہ دس سال سے اسکول کے بچیوں کو مفت پک ان ڈراپ کی سہولت فراہم نے والے  پشاور کے عرب شاہ کو ملالہ یوسف زئی نے چار سوزوکی پک اپ تحفے میں دے دیں۔
عرب شاہ نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ میری 5 بہنیں ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کے سبب تعلیم سے محروم رہیں کیونکہ ہمارے پاس ٹرانسپورٹ کا مسئلہ تھا، میں بچپن میں ہی ٹھان لیا تھا کہ بڑے ہو کر میں مفت پک اینڈ ڈراپ سرور فراہم کروں گا۔

10 سال پہلے 2014 میں میں نے رکشہ لیا اور اس کے زریعے مفت میں بچیوں کو اسکول پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنا شروع کی، میں نے 5 سے 6 سال رکشہ چلایا ہے۔

میرا یہ اقدام ملالا یوسفزئی تک پہنچا تو انھوں نے مجھ سے رابطہ کیا انھوں نےمجھے 4 سوزوکیاں فراہم کی، جس کے بعد میری سروس ہائی اسکول کے بعد کالج تک پہنچ گئی ہے۔ اب میں روزانہ 200 طالب علموں کو اسکول چھوڑتا اور اسکول سے گھر ڈراپ کرتا ہوں۔

عرب شاہ نے بتایا کہ میں صبح سات بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک بچوں کو اسکول چھوڑتا ہوں پھر ایک بجے سے ڈھائی بجے تک بچوں کو واپس گھر چھوڑ دیتا ہوں۔

عرب شاہ کا مذید کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے کیونکہ انھوں نے آنے والی نسلوں کو بہترین مستقبل دینا ہوتا ہے۔ انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہر ضلعے میں اپنی سروس پہنچنا چاہتے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ کے مسئلے سے دوچار کوئی بھی بچہ تعیم سے محروم نہ رہ سکے.