بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، ارفع کریم ٹاور 2 بنانے اور فری وائی فائی سروس کی منظوری

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہو گا، مائیکرو سافٹ، اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کے لیے مدعو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور نالج پارک اور آئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی اور لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کر دیا جائے گا، شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

مریم نواز کی جانب سے تعلیمی اداروں، ایئر پورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔