بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے،عطاتارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا

عطا اللہ تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ہیں، وہ حلقہ این اے 127 لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے

ایوان صدر میں بحیثیت وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آج انہوں نے وزارت اطلاعات میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

عطاءاللہ تارڑنے وزارت اطلاعات آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے ۔

ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،

حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے

میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے۔