بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اچانک جوہر ٹاؤن بازار کا دورہ، اسٹال کا معائنہ کیا،پھلوں اورسبزیوں کےنرخ دیکھے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک جوہر ٹاؤن ماڈل بازار پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے کریانہ اسٹور،پھلوں اورسبزیوں کے اسٹالوں پر ریٹ لسٹ چیک کی۔

مریم نواز نے جوہر ٹاؤن بازار کے دورے کے دوران رمضان بازار میں آنیوالی خواتین سے گفتگو کی، وزیراعلی مریم نواز نے صورتحال کے بارےمیں دریافت کیا۔ خواتین خریداروں نے پھلوں کےزیادہ نرخ کی شکایت کی۔ وزیراعلی نے خریدار خواتین سےپھلوں، سبزیوں اور دیگراشیاء کےنرخ معلوم کئے۔

مریم نواز نے بازار آئی خاتون سے سوال کیا کہ کیا بنا رہی ہیں؟ ایک خاتون نے جواب دیا کہ رمضان میں یہ سب سے مشکل سوال ہے جبکہ ایک معمر خریدار نے کہا کہ لوگ آپ کیساتھ ہیں کیونکہ عوام کےمسائل ایک عورت ہی سمجھ سکتی ہے جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ میں غریب آدمی کا خیال رکھنے کے لئے ہی آئی ہوں۔

بزرگ خاتون نےچارٹ کے لئے کیلا، خربوزہ اور دیگر پھل اچانک مہنگے ہونے کی شکایت کی۔ مریم نوازکی آمد کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ رمضان بازار میں جمع ہو گئے اور وزیراعلی مریم نواز کے لئے نعرے لگائے۔ مریم نوازنے خریداری کے لئے آنیوالی خواتین سے ہاتھ ملایا،بچیوں کو پیار بھی کیا۔