بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر ملکی پریزنٹر ایرن ہالینڈ کی اردو، صارفین کو بھاگئی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی غیر ملکی پریزنٹر ایرن ہالینڈ ایونٹ کے 9ویں ایڈیشن کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں اور بھر پور لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

ایرن ہالینڈ اپنے اس دورے کے دوران باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر روایتی پاکستانی ملبوسات میں اپنی خوبصورت تصاویر اور کئی دلچسپ ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اُنہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اردو زبان بولتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

آسٹریلوی پریزنٹر نے اردو میں کہا کہ’اسلام و علیکم، میری طرف سے سب کو رمضان مبارک‘۔

اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین ایرن ہالینڈ کی جانب سے اتنے خوبصورت انداز میں رمضان کی مبارکباد موصول ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔