بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی ملاقات، نئے چیف سیکرٹری اور واجبات کلیئر کرنے کا مطالبہ

 اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سےوزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی جس دوران انہوں نے خیبر پختون خوا کے نئے چیف سیکرٹری کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف سے شہباب علی شاہ کو بطور چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شہبازشریف سے ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈا پور نے دوسرے صوبوں کی طرح کے پی کے کو بھی فنڈز دینے اور صوبے کے واجبات کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا ۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے اور شہبازشریف کے درمیان ہونے والے یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں جو آزاد اراکین کی حمایت سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ منتخب ہوئے ہیں ۔

اس سے قبل وہ شہبازشریف کو وزیراعظم قبول کرنے سے متعدد مقامات پر انکار بھی کر چکے ہیں ۔