اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں ، چاروں صوبے مل کر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو صوبہء خیبر پختونخوا کے انتظامی امور پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا ہمیں مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالنا ہو گاہماری تمام مشترکہ کاوشوں میں عوامی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہو گی : وزیراعظم وفاقی حکومت چاروں صوبوں بشمول خیبر پختونخوا کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے اور روابط مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے : وزیراعظم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اچھی نیت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہےملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی امور امیر مقام اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔
معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے،وزیراعظم








