ایبٹ آباد(ممتازنیوز)گلیات میں برف باری، ڈونگاگلی میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔تفصیلات کے مطابق برف باری کے باعث مری روڈکئی مقامات سے بندہوگئی ،ڈونگاگلی کے مقا م پرسیاحوں کی پانچ گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں جن میں دس سے پندرہ سیاح سوار ہیں،پھنسے ہوئے سیاحوں کونکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔









