راولپنڈی (اصغر چوہدری ) مسلم لیگ کے سنیئر رہنماءچوہدری تنویر نے کہا ہے کہ خدا کو حاضر و ناظر جان کے کہتے ہیں کہ ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں چالیس سال سے سیاست کر رہے ہیں ،سنگل ایف آئی آر ہمارے خلاف نہیں ہے شرافت کی سیاست ہمیشہ کی ،جس جانب تفتیش کا رخ موڑا جا رہا ہے تاثر یہ دیا گیا کہ شاید ہمارا خاندان اس میں ملوث ہے ،ایسے شخص کو کیس دیا گیا جس کا بغض ہمارے خاندان سے کسی سے پوشیدہ نہیں،ہم اعلیٰ سطح کے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں جس میں ایماندار افسران کو ڈالا جائے جو اس قتل کے تفتیش کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں ۔رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ جو بھی غیر جانبدارنہ جے آئی ٹی بنے گی چوہدری تنویر اور انکی فیملی پیش ہو گی ۔جمعرات کو لیگی راہنماؤں حنیف عباسی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب میں چوہدری تنویر نے کہا کہ چوہدری عدنان کا ٹارگٹ قتل کیا گیا ہم اسی لیئے سامنے آئے ہیں کہ ہمارا ایک خاندان اور قریبی تعلق ہے ،شہید چوہدری عدنان میرا قریبی رشتہ دار تھا ،وی لاگ اور سوشل میڈیا کے زریعے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ،ہم ایک خاندان ہیں نہ ہمارا کوئی کارواباری تنازعہ اور نہ عدالتوں میں کوئی کیس ہے صرف سیاسی مخالفت رہی ہے ،چوہدری تنویر نے کہا کہ حلفاءیہ کہتے ہیں کہ ایک ماہ تک ہم خاموش رہے پہلے برادری کو اکھٹا کرکے کہا کہ اپ تسلی کرلیں ہم کسی بھی تفتیش میں نہ مداخلت کرینگے نہ ضمانتیں کرائینگے ،چند دنوں سے تفتیش کا رخ جس جانب موڑا جا رہا ہے ۔ایک شخص
جس کا نام سہیل انجم بھٹی ہے جسے گرفتار کیا ہوا ہے اج تک اسے کسی فورم پر نہ پیش کیا گیا نہ گرفتاری ڈالی گی ،دو لوگ جنہیں ہم نہیں جانتے انہیں گرفتار کیا گیا ،تفتیش جتنی خفیہ رکھی گئی اس کی سمجھ نہیں آ رہی ۔جب بھی کوئی کیس ہوتا ہے افسران بالا پریس کانفرسیں کرتے ہیں ہمارا جو بچہ مارا گیا وہ کوئی عام شخص نہیں تھا اگر انہوں نے کسی کو پکڑا تھا تو سب سے پہلے اسے میڈیا کے سامنے پیش کرتے ۔انہوں نے کہا کہ جس جانب تفتیش کا رخ موڑا جا رہا ہے تاثر یہ دیا گیا کہ شاید ہمارا خاندان اس میں ملوث ہے ،ایسے شخص کو کیس دیا گیا جس کا بغض ہمارے خاندان سے کسی سے پوشیدہ نہیں ،ان کا تعلق ایک پراپرٹی ڈیلر سے بچہ بچہ جانتا ہے ،چوہدری تنویر نے کہا کہ ہمارا سارا خاندان اج سفری ضمانت پر آیا ہے ،اپنے خدشات سامنے رکھنے کے لیئے آئے ہیں ،جنہوں نے ظلم کیا اور کرایا ان کو سامنے لایا جائے ،میں ملوث کرداروں کے ثبوت میڈیا کے سامنے رکھوں گا ،ہم اعلیٰ سطح کے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں جس میں ایماندار افسران کو ڈالا جائے جو اس قتل کے تفتیش کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں ۔چوہدری تنویر نے کہا کہ خدا کو حاضر و ناظر جان کے کہتے ہیں کہ ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں چالیس سال سے سیاست کر رہے ہیں سنگل ایف آئی آر ہمارے خلاف نہیں ہے شرافت کی سیاست ہمیشہ کی ہے ۔چوہدری تنویر نے کہا کہ 14تاریخ کو انجم کو گرفتار کیا گیا ہم نے کورٹ میں رٹ ڈالی یہ کہتے ہیں کہ ہم نے گرفتار ہی نہیں کیا ،ہم ان کے گھر والوں کو یہ کہہ سکتے ہیں ہمارے اوپر شک ہے تو ہم شک دور کرنے کے لیئے تیار ہیں ہمارا معمولی سے کردار سامنے لایا جائے ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے خلاف جب چاہیں راولپنڈی شہر کو جام کر سکتے ہیں ،مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے خاندان کا ایک فرد قتل ہوا ہے۔رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ اس کیس میں کچھ چیزیں عجلت میں نظر آتی ہیں ،پہلے دن یہ تاثر دیا گیا کہ اس میں چوہدری تنویر فیملی شامل ہے ،ججز کو اپروچ کرکے ریمانڈ لیا جاتا ہے ،جھوٹ پھیلا کے اصل قاتلوں کے بچنے کا خدشہ ہے ، پہلے دن سے اس کیس کو دیکھ رہا ہوں ،سوشل میڈیا پر ہمارے اوپر الزام لگایا جا رہا ہے ،ہم اعلیٰ حکام کو لکھیں گے کہ جے آئی ٹی بنائی جائے ،جو بھی غیر جانبدارنہ جے آئی ٹی بنے گی چوہدری تنویر اور انکی فیملی پیش ہو گی ۔۔








