بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم کے لئے فیورٹ حفیظ شیخ دبئی سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک )نگران وزیراعظم کےلئے متوقع امیدواروں میں سب سے زیادہ فیورٹ قراردیے جانے والے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ دبئی سے کراچی پہنچ گئے ۔ حفیظ شیخ امریکہ سے براستہ دبئی کراچی پہنچے ،جہاں ٹرمینل پر انہیں غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار حفیظ شیخ حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے باہر لے گئے ، جناح ٹرمینل لائونچ پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی۔عبدالحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ۔خیال رہے کہ حفیظ شیخ پر قومی خزانے کو 11.25 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔حفیظ شیخ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک وفاقی وزیر خزانہ تھے۔