بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد سے 3لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری ،مقدمہ درج ،2افراد گرفتار

ٹیکسلا(ویب ڈیسک)اسلام آباد پشاور موٹروے پرگزشتہ روز(جمعہ کو) مسجد کے باہر سے 3 لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری ہوگئے۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شکایت کنندہ بخش منیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ ہکلہ کے قریب اسلام آباد پشاور موٹروے (ایم ون) کے ریسٹ ایریا میں واقع ایک مسجد میں نماز پڑھنے گیا تھا جہاں مسجد کے باہر سے اس کے 3 لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری ہو گئے۔
منیر نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ چور کی شناخت کی تھی، جس میں مجرم کو لگژری کار کا مالک ظاہر کیا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ کار کی نمبر پلیٹ ٹریس کرکے اس نے کار کے ڈرائیور کا سراغ لگایا، اس سے رابطہ کیا اور اسے جوتے واپس کرنے کو کہا، لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ٹیکسلا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

گینگ کے دو ارکان گرفتار

ٹیکسلا پولیس نے چوری میں ملوث گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سرغنہ سمیت اس کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے گینگ کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر نور احمد اور سرغنہ حمزہ عرف کمانڈو کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے لوٹی ہوئی املاک بھی برآمد کیں جن میں پانچ موٹر سائیکلیں اور مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گینگ کے دونوں ارکان نے علاقے میں ڈکیتی اور چھیننے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔