بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

20 سالوں سے ترقی کے منتظر سپریم کورٹ کے 84 ملازمین کو ترقی دیدی گئی

اسلام آباد (خبر نگار)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی خصوصی کاوش کے پیشِ نظر گزشتہ 20 سالوں سے ترقی کے منتظر سپریم کورٹ کے 84 ملازمین کو ترقی دیدی گئی ، چیف جسٹس کے انقلابی اقدام سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نوثیفیکشن کے مطابق ،ترقی پانیوالوں میں گریڈ 19 کے نور مصطفیٰ شاہ اور عباس زیدی کو گریڈ 20 میں ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گی ہے، جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار کیلیےگریڈ 19 کے ناصر محمود راجہ، شہزاد خرم انیس ، حفظ الرحمان خان ، نثار احمد اور شاہد حبیب انصاری کے نام شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیپوٹیشن افسران کی بھرمار کے پیش نظر سپریم کورٹ کے ملازمیں گزشتہ 20 سالوں سے ترقی کے منتظر تھے ، جبکہ متعدد سرکاری ملازمین ترقی کی راہ تکتے تکتے ریٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں، مگر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے عہدے کا حلف لیتے ہی فوری ( ڈی پی سی) بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن افسران کو اپنے محکموں میں واپس بھجوادیا ، واضح ریے کہ سپریم کورٹ ملازمین کی ترقی ڈیپوٹیشن افسران کیوجہ سے تاخیر کا شکار تھی، چنانچہ چیف جسٹس آف پاکستان کے واضح احکامات کی روشنی میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی بنای گئی تھی۔ کمیٹی میں خصوصی درخواست پر جسٹس جمال خان مندو خیل کو بھی شامل کیا گیا ، رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم اور ایڈیشنل رجسٹرار سید شیر افگن بھی پرموشن کمیٹی میں شامل تھے۔ ڈی پی سی کی سفارش کی روشنی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پندرہ فروری 2024 سے سپریم کورٹ کے گریڈ 1 سے گریڈ 20 تک کے 84 افسران اور ملازمین کی ترقی کی حتمی منظوری دے دی ہے ،ترقی پانیوالوں میں گریڈ 19 کے سید نور مصطفیٰ شاہ اور عباس زیدی کو گریڈ 20 میں ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ بنادیا گیاہے، جبکہ گریڈ 19 کے ناصر محمود راجہ، شہزاد خرم انیس ، حفظ الرحمان ، نثار احمد، شاہد حبیب انصاری کو اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے عہدوں پر ترقی دیدی گی ، ان کے علاوہ اسلام آباد سےصمد چانڈیو، زمان بھٹی، پشاور برانچ رجسٹری سے ابرار احمد اور لاھور برانچ سے عارف کمبوہ کو بھی کورٹ اسوسئیٹ کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی ایک ساتھ ترقی اپنی مثال آپ ہے جو کہ ادارے کی کارکردگی میں مزید نکھار لانے کا باعث بن سکتا ہے۔