اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے شہداکے خلاف مذموم مہم کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی مسلسل توہین کرنے والوں کے لئے بھی کوئی سزا تجویز کر دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک ٹویٹ میں عرفان صدیقی نے کہاکہ الیکشن دھاندلی والوں پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرنے والے بانی پی ٹی آئی،پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے، 9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے اور وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی مسلسل توہین کرنے والوں کے لئے بھی کوئی سزا تجویز کر دیں۔
بانی پی ٹی آئی شہیدوں کی توہین کرنے والوں کیلئے سزا تجویز کر یں،عرفان صدیقی








