اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے ضلعی صدر راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ راجہ وقار ممتاز مسلم لیگ (ن) کے مخلص اور پرعزم کارکن تھے، راجہ وقار ممتاز کے انتقال سے مسلم لیگ (ن) کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا راجہ وقار ممتاز کے انتقال پر افسوس کا اظہار،اہل خانہ سے تعزیت








