بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیر افضل مروت کے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے الزامات  جھوٹ کا پلندہ ہیں،  ضیاء اللہ بنگش

پشاور(ممتازنیوز) سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ترجمان ضیاء اللہ خان بنگش نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے سابق حکومت اورسابق وزیر اعلی پر کرپشن کے حوالے سےلگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں،سابق وزیر اعلی محمود خان نے ایسے بے بنیادالزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔شیرافضل مروت کے لگائےگئے بے بنیادالزامات بچگانہ فعل ہے۔سابق وزیر اعلی محمود خان اور کابینہ کا انتخاب عمران خان کاتھا۔عمران خان کی سرپرستی میں سابق پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈترقیاتی کام کئے جبکہ تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے موجودہ کابینہ میں بھی گزشتہ ادوار کے ممبران شامل ہیں لہذا عمران خان کی قیادت کو داغ دار نہ کریں۔ثبوت ہیں تو نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو پیش کریں تو دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا۔