بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک افغان سرحد کے قریب کشیدگی تھم گئی، جھڑپوں میں 4 شہری زخمی

 

پاک افغان سرحد کے قریب جاری کشیدگی کا سلسلہ رک گیا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اطرف سے آج بھاری اسلحہ سے ایک دوسرے کے محاذوں کو تباہ کرتے رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ صبح 7 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک جاری رہا، سرحدی گاؤں بوڑکی اور خرلاچی میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولز بند رہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی تاحال نافذ ہے، جھڑپوں میں 4 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔