بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے، قیصر احمد شیخ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ کی پی آر اے پاکستان کے وفد سے ملاقات،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مستقبل کی حکمت عملی بیان کر دی

وفاقی وزیر میرٹ ٹائم نے گوادر،قاسم پورٹ اور کے پی ٹی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے،پورٹ قاسم کے پاس 150 ارب پڑے ہیں،جہاز بنانے میں دو سال لگیں گے،ایس ائی ایف سی پر ارمی چیف نے کابینہ کو خود بریفنگ دی،مسلم لیگ نون نے حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا،پرامید ہوں حکومت معیشت سمیت دیگر مسائل کو حل کر لے گی،

قیصر شیخ نے کہاکہ وزارت میری ٹائم میں پہلے ایم کیو ایم اور پھر پی ٹی آئی کا وزیر رہا،وزارت میں ماضی کے معاملات کا جائزہ لیں گے،مٹی پاؤ والی بات نہیں ہوگی،پی پی نے اقتدار میں آنے کی بجائے نون لیگ کو فری ہینڈ دیا،پاکستان میں سالانہ چھ ہزار ارب کرپشن،سمگلنگ اور بے ضابطگی کی نزر ہوتے ہیں،بیوروکریسی کے نظام کو ٹھیک کرنا پڑے گا،ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس چوری کی روک تھام کرنا ہوگی،وفاقی وزیر قیصر شیخ نے میری ٹائم پالیسی پر نظر ثانی کا عندیہ دیتے ہوئےوفاقی وزیر میری ٹائم نے گوادر پورٹ پر ڈیجنگ کو بھی ناگزیر قرار دے دیا۔