بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قتل کی سازش میں مریم نوازکا نام نہیں لیا،شیرافضل مروت کاایف آئی اے کے روبرو یوٹرن  

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیرافضل مروت  نے مریم نواز پر ان کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام پر یو ٹرن لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  بتایاہے کہ انہوں نے اپنے قتل کی سازش کاالزام وزیراعلیٰ پنجاب پر نہیں لگایا۔شیرافضل مروت کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے ان کے ایک ٹویٹ سے متعلق انکوائری کے لیے بلایاتھاجس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر انہیں قتل کرنے کی سازش کاالزام عائد کیاتھا ،ان الزامات کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے شیرافضل مروت کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی ،تاہم ایف آئی اے میں شیرافضل مروت نے کہاکہ انہوں نے مریم نواز کا قتل کی سازش کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر نام نہیں لیا لیکن ایم این اے نسیم علی جن کے پاس اس سازش کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں، نے مجھے اس بارے میں  آگاہ کیاتھا۔انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ ایم این اے کو طلب کرکے ثبوت حاصل کیے جائیں۔