بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنرل(ر) فیض کو اسمبلی بلانے بات کی تو مجھے دھمکیاں آنا شروع ہوگئیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے دعویٰ کیاہے کہ میں نے جنرل(ر)فیض کو پارلیمنٹ بلانے کی بات کی تو مجھے دھمکیاں آنا شروع ہوگئیں کہ ا ن کے بارے میں بات مت کریں،موجودہ صورتحال کے باعث ایئرچیف کوایک سال کی توسیع دی گئی ،نوازشریف کا لندن جانا معمول کا حصہ ہے، واپس بھی آئیں گے اورمستقبل میں وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسرں پو پتھر ہیں پھینکنے چاہئے، میں سیاسی ورکرہوں،بہت کچھ برداشت کیااوربرداشت کرنے کی ہمت بھی ہے، ملک آج جن مسائل سے دوچارہے ان کے ذمہ دار قوم کو جواب دیں،قوم کا پوچھنابنتاہے کہ ہم دہشت گردی کا نشانہ کیوں بن رہے ہیں؟ ، جنرل ضیاالحق کے دورمیں ہمیں افغان جنگ میں الجھایاگیا،ضیاالحق نے قوم کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ،میاں نوازشریف کے ممکنہ طور پر لند ن جانے سے متعلق انہوں نے کہاکہ یہ معمول کی بات ہے،وہ جاتے رہتے ہیں اوراب اگر جارہے ہیں تو ضرورواپس آئیں گے،انہوں نے کہاکہ  وفاق اور پنجاب جب میں تمام معاملات نوازشریف کی مشاورت سے نمٹائے جا تے ہیں،اہم فیصلوں کی حتمی منظوری انہی سے لی جاتی ہے، عام انتخابات اور سینیٹ کے ٹکٹ بھی نوازشریف کی منظوری سے دیئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ میں اسمبلی کی اس مدت کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ پر سنجیدگی سے سوچ رہاہوں، سیاست میںبہتعزت بھی ملی اور گالیاں بھی بہت کھائیں،انہوں نے کتاب لکھنے کا عندیہ بھی دیا۔خواجہ آصف نے کہاکہ نوازشریف کی حکومت کو ہٹانابہت بڑی غلطی تھی جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،افغانستان کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہاکہ  دہشت گردوں کےخاندان ادھر ہیں اور پلانر ادھر ہیں، ہم جن کے لیے عالمی سطح پر لڑے ان سے ہی نقصان ہورہاہے، ہم نے مشکل ترین وقت میں عالمی دباو کے باوجود افغانستان کا ساتھ دیا ،ہم خود بھی ٹی ٹی پی کے لوگوں کو واپس لائے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے حق میں پارلیمنٹ میں تقاریرکیں، افغانستان کے ساتھ معاملات اب فریم ورک میں آنے چاہئیں، ہم افغانستان کے ساتھ اچھے بھائیوں کی طرح رہناچاہتے ہیںتاہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ افغان عبوی حکومت ہمارے مطالبات پر غورکرے ،ہمارے جوان شہیدہورہے ہیں ان کے لواحقین کوکیاجواب دیں، ہمارے پاس ری ایکٹ کرنے کے اقدامات مکمل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس کے پاس کاغذات نہیں ہیں وہ پاکستان میں رہنے کا مجاز نہیں ، ایران میں افغان مہاجرکیمپوں میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ   افغان حکومت نے ہمیں کہاتھا کہ ہمیں دس ارب دیں ہم ان کو دورجاکربسادیں گے ہم نے کہاکہ کیاگارنٹی ہے کہ دس ارب لے کر آپ ایسے اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چار سال میں ملک میں ہرچیزتباہ کردی، ملک کو ایک بڑی سرجری کی ضرورت ہے،تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتاہے اشرافیہ کو بھی ٹیکس کے دائرے میں شامل کرنا ہوگا،آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے امیروں سے دولت نکالنی ہوگی،حکومت ڈلیوکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اگلے چند دنوں میں سخت فیصلے ہوتے ہوئے نظر آئیں گے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو احساس ہوگیاہےکہ ہمیں ساتھ مل کر چلناہوگا،وزیراعظم اوروزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپورکی ملاقات مثبت پیشرفت ہے۔دریں اثناایک اورٹی وی انٹرویومیں  خواجہ محمد آصف نے پاک فوج میں بھرتی افغان شہریوں کی برطرفی کا انکشاف کیا ۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سارے دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر مقیم ہیں، سوائے ان 3 سے 4 ہزار دہشتگردوں کے جنہیں عمران خان پاکستان واپس لے آئے تھے، جس پر ہمیں 2022ء میں قومی اسمبلی میں بریفنگ بھی دی گئی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس کے بعد مزید دہشت گرد ریاستی سطح پر واپس نہیں آئے، البتہ دراندازی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کا کوئی تقدس ہی نہیں، جس کا دل چاہتا ہے منہ اٹھائے چلا آتا ہے، یہاں مقیم ہوجاتا ہے، شناختی کارڈ بھی بنوالیتا ہے، یہاں تک کہ فوج میں بھی بھرتی ہوجاتا ہے، میں نے بطور وزیر دفاع دو تین ایسی فائلز پر دستخط کیے جن میں فوج میں بھرتی افسران افغانی تھے اور انہیں فوج سے نکالا گیا، ان میں سے ایک کیپٹن اور ایک لیفٹیننٹ تھا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک فوجی کے والد نے خط لکھ کر تسلیم کیا کہ میں افغان شہری ہوں، طویل عرصے سے پاکستان میں رہ رہا ہوں، میری کوئٹہ میں جائیداد اور کاروبار ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اس قسم کی ہمسائیگی ہمارے وارے میں نہیں، ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، پچھلی پی ڈی ایم کی حکومت میں افغانستان کا دورہ کرکے افغان حکومت سے درخواست کی تھی کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، اس دراندازی کو روکا جائے، ہم نے انہیں ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔