واشنگٹن: امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لوکاکانگریس میں پیشی سے متعلق بیان جاری کردیاگیا،امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو کل کانگریس کمیٹی میں پیش ہوکربیان دیں گے،بیان میں ڈونلڈلونے کہاکہ
پاکستان کے حالات اورسیاسی صورتحال کو بہت قریب سے جانتاہوں، انتخابات میں کہاں بے ضابطگیاں ہوئیں اور امریکی پالیسی کیاہونی چاہئے؟ بتاناچاہتاہوں۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل میں مداخلت پر تشویش کا اظہارکیاگیاہے ، مداخلت یا دھوکہ دہی کے دعووں کی تحقیقات ہونی چاہئے، پارٹی کارکنان نے صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں کو ہراساں کیا، 8فروری کوموبائل ڈیٹاسروسزاورپیغام رسانی کی ایپلی کیشنز بندرہیں،انتخابات سے پہلے پولیس ،سیاسی جلسوں پر حملے ہوتے رہے۔
پاکستان کے حالات اورسیاسی صورتحال کو بہت قریب سے جانتاہوں،ڈونلڈ لو








