بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے

گوادر : سکیورٹی فورسز نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرکالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرحملہ کرنےکی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں نےگوادر کمپلیکس میں گھسنےکی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنائی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدیدفائرنگ کے تبادلے میں دوجوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہوگئے جن میں ڈیرہ غازی خان کارہائشی 35 سالہ سپاہی بہارخان اور خیرپورکا رہائشی 28 سالہ سپاہی عمران علی شامل ہیں

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں فائرنگ سے قبل دھماکے بھی سنےگئے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔