اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں بلانے کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے انہیں پریس کانفر نس کرنے کی دھمکی دی ہے،میں نے پریس کانفرنس کی دھمکی کے جواب میں کہاکہ آپ کرلیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے لوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میں نے کوئی توہین آمیزبات نہیں کی تھی ،ایک بریفنگ کا ذکر کیاتھا، میر ی بات کسی کی طبع پر گراں گزری ہے تو میں کیاکہہ سکتاہوں، جنرل باجوہ پہلے بھی دھمکی دے چکے ہیں کہ پریس کانفرنس کروں گا، میں نے پریس کانفرنس کی دھمکی کے جواب میں کہاکہ آپ کرلیں، میں کہتاہوں کہ تب پارلیمنٹ میں آئے تھے اب بھی پارلیمنٹ آکروضاحت دے دیں۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں میری بات پر اسٹیبلشمنٹ کو کوئی گلہ ہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں حکمرانی کے لیے سب حاضر ہیں،احتساب کے لیے کوئی تیارنہیں، 2108 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، میں نہیں مانتا حالیہ الیکشن میں کوئی گڑ بڑہوئی،تحقیقات کرنی ہیں تو2013 اور 2018 کے الیکشن کی بھی کرلی جائیں ،صرف مرکزاور پنجاب میں دھاندلی کی بات کی جارہی ہے،کے پی میں دھاندلی کی تحقیقات کیوں نہیں کرواتے۔
جنرل باجوہ نے خواجہ آصف کو پریس کانفرنس کرنے کی دھمکی کیوں دی؟








