لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن پر عوام سے ‘پلانٹ فار پاکستان مہم کا حصہ بننے کی اپیل کردی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی، خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے، ایک درخت لگائیں، اسے بہتر بنائیں ،
درخت لگائیں تاکہ انسان کی سانس چلے، فضا زہر سے پاک ہو، پنجاب کی سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سرسبز ہو ،
ایک درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں، اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوں گے اور زندگی بھی مسکرائے گی ،
مہم کے دوران مفت پودے دئیے جا رہے ہیں، سٹوڈنٹس ‘پلانٹ فار پاکستان کو لیڈ کریں ،
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس کے استعمال سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ، مقدار اور تعداد معلوم ہوگی،
نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ درخت صرف کاغذوں اور مہم میں نہیں سچ مچ زمین پر لگیں اور نظر بھی آئیں،
پنجاب کے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ درخت لگائیں، بچے والدین اور والدین بچوں کے نام پر درخت لگائیں،
کاروباری، صنعت کار برادری، مزدور کسان، ڈاکٹر، وکلاء، میڈیا سب اس مہم میں حصہ ڈالیں،مدارس، سکول، کالج، یونیورسٹیاں، طالب علم، استاد درخت لگائیں اور دھرتی پر زندگی کو نئی زندگی دیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی جنگلات کے عالمی دن پر عوام سے ‘پلانٹ فار پاکستان مہم کا حصہ بننے کی اپیل








