بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرتوانائی اویس لغاری سے مرتضیٰ جاویدعباسی کی ملاقات،ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کوایک ماہ میں فعال بنانے پراتفاق

اسلام آباد(اصغر چوہدری)مسلم لیگ ن خیبر پختونخواءکے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فوری فنکشنل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعرات کو مرتضی جاوید عباسی نے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری سے ملاقات میں ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے ،ملاقات میں مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہزارہ کے عوام کے لیئے ایک تحفہ تھا ،وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے وزارت عظمی ک ے پہلے دور میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس لیے اس کے ثمرات عوام کو فوری ملنے چاہئیں ،دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کی رسمات اور کمپنی کو چلانےکے کیے افسران کی تعیناتی کا کام مکمل کیا جائے گا تا کہ ہزارہ کی عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میری زندگی کا مقصد ہے جو میں ہمیشہ کرتا رہوں گا۔ انشاءاللہ بطور ہزارہ کا ثبوت اپنی زمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔