بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی ارکان کے نوٹیفکیشن جاری،مریم اکرام کانوٹی فکیشن روک دیاگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پنجاب کی خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے جاری کئے گئے،نومنتخب ارکان میں سائرہ تارڑ، بشرا انجم بٹ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبین خان عباسی ،گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، شازیہ فرید اور آمنہ بتول شامل ہیں۔  تاہم ٹک ٹاکر مریم اکرام کا نوٹی فکیشن روک دیاگیاہے،واضح رہے کہ  مریم اکرام اس سے پہلے پی ٹی آئی کاحصہ تھیں اور بعدازاں ن لیگ میں شامل ہوئیں ان کا نام نو مئی کے واقعات کے حوالے سے بھی خبروں میں رہا، ن لیگ کی طرف سے مریم اکرام کو ٹکٹ دینے پرخاص طور پر سوشل میڈیا پرتنقید ہوئی تھی   ، ہر کوئی اپنی رائے دے رہا ہے کہ ن لیگ نے کس طرح ایک ٹک ٹاکر کو مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بنادیا؟
ادھر پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی کنول نعمان اور صائمہ زاہد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے مسلم لیگ ن کی فرح خان کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔