بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد:سہالہ میں ذاتی رنجش پر 3 افراد قتل ،5زخمی

اسلام آباد ( ممتازنیوز ) تھانہ سہالہ کے علاقہ میں ذاتی رنجش پر 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے ۔ تمام زخمی اور مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقے میں فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں ، دونوں فریقین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے ۔