بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور سرداررند اور ظہور بلیدی نے قرارداد جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد پر 14ارکان کے دستخط ہیں ۔قرار داد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہاکہ اپوزیشن رہنماؤں کے بھی قرارداد پر دستخط موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ وفاق میں عدم اعتما د چلی تو ون پوائنٹ ایجنڈا تھاایجنڈا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی تبدیلی میں ہمارا ساتھ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہم خیال گروپ ہے مستقبل کے فیصلے مشترکہ طور پر کریں گے۔ جام کمال نے کہاکہ آئندہ وزیراعلیٰ کون ہوگا اس بارے میں دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کارکردگی اچھی نہیں تھی اس کے باوجود اچھے کی امید رکھی ،بلوچستان میں بہتری نظر نہیں آرہی تھی،گزشتہ چھ سے سات ماہ سے سیاسی معاملات پر تحفظا تھے ، وفاق نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور تحریک سے متعلق اپنا موقف سامنے رکھا ہے۔ اس موقع پر سردار رندنے کہاکہ قدوس بزنجوسے ہماری کوئی ذاتی رنجش نہیں ان کے طرز حکمرانی سے اختلاف ہیں،جام کمال سے بھی ہمارے اختلاف تھے لیکن اب جو صورت دیکھ رہے ہیں جام کمال ہمیں فرشتہ نظرآیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی لوگ ہیں عوام سے جو کمٹمنٹ کی اس کے پابند ہیں ۔