اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہےکہ پارٹی کی سوچ اور فکرسے متعلق مشاورت جاری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ نئی سوچ اور نئی پارٹی کی ضرورت ہے، دوماہ کے اندرنئی پارٹی سامنے آجائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان نے کہاکہ موجودہ حکومت خوداپنے مینڈیٹ سے خائف اور دکھی نظرآرہی ہے،اپوزیشن کی سوچ ہے کہ الیکشن چوری ہوئے،ہمیں حکومت میں ہوناچاہئے تھا،حکومت میں شرمندگی کا عنصر بھی ہے یہ بڑی عجیب بات ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ راناثنااللہ سمجھ دارشخص ہیں،ناپ تول کر بات کرتے ہیں، راناثنااللہ یقیناً سیاسی وجود کی بات کررہے ہوں گے ،بات آگےجانی چاہئے ۔
دوماہ کے اندرنئی پارٹی سامنے آجائے گی،شاہدخاقان








