راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی کی ایک تقریب میں آپریشنز کے دوران جرات مندی کا مظاہرہ کرنے والے اور قوم کےلئے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی افسران اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں شہداء کے خاندانوں نے بھی شرکت کی ،48افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)سات افسران ،تین جونیئر کمشنڈ آفیسرز اور 30سپاہیوں کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔شہداء کے اعزازات ان کے خاندان کے افراد نے وصول کئے ۔تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ان کے خاندانوں نے شرکت کی ۔
آپریشنز میں جرات مندی کا مظاہرہ کرنےوالے فوجی افسران اور جوانوں کےلئے اعزازات








